پاکستان:غازی یونیورسٹی کے بے دخل بلوچ طلباکی عدم بحالی پرامتحان روکنے کی دھمکی

0
76

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ڈیرہ غازیخان کے غازی یونیورسٹی کے بے دخل کئے گئے طلبا کی عدم بحالی پر سیاسی،سماجی وعوامی حلقوں نے انتظامیہ کوامتحان روکنے کی دھمکی دی ہے۔غازی یونیورسٹی کی جانب سے 8 بلوچ طالبعلموں کو ایک اسٹڈی سرکل میں حصہ لینے پر یونیورسٹی سے بے دخل کیا گیا اور ابھی تک ان کے بحالی کے حوالے سے کسی قسم کی پیش رفت نہیں دکھائی دے رہی۔

دوسری طرف یونیورسٹی کے پیپرز ہونے والے ہیں اگر ان طالبعلموں کو بحال نہیں کیا گیا تو آٹھ طالبعلموں کا تعلیمی کیریئر تباہ ہوجائے گا، جن میں آٹھویں اور پانچویں سیمیسٹر کے طالبعلم شامل ہیں۔ڈیرہ غازی خان کے سیاسی،سماجی وعوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان طالبعلموں کو بحال نہیں کیا جاتا یونیورسٹی میں کسی بھی قسم کے پیپرز منعقد کرنے نہیں دیں گے۔ اگر جلد کوئی پیش رفت نہیں ہوتی یونیورسٹی گیٹ پر دھرنا دیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں