پاکستان:سندھودیش روولیوشنری آرمی نے کراچی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

0
97

سندھ میں متحرک آزادی پسند مسلح تنظیم سندھودیش روولیوشنری آرمی(ایس آر اے) نے کراچی میں کوسٹ گارڈ پربم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تنظیم کے ترجمان سوڈھو سندھی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی کراچی صدر کے داؤدپوٹہ روڈ پر پاکستانی ایجنسی کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ جس میں ان کے متعدد اہلکار مارے گئے ہیں اور کئی شدید زخمی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ایس آر اے سندھ کی مکمل آزادی تک مزاحمتی جنگ جاری رکھنے کا عزم دْہراتی ہے۔

واضع رہے کہ پاکستان کے مرکزی شہر کراچی کے صدرکے مصروف ترین علاقے میں واقع یونائیٹڈ بیکری کے نزدیک گذشتہ شب رات گئے پاکستان کوسٹ گارڈ کی گاڑی کے پاس دھماکاہوا۔

دھماکے سے کئی گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں تباہ جب کہ متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں