مقبوضہ بلوچستان:بولان میں فوجی آپریشن جاری،پنجگور میں کھجور کے باغات نذر آتش

0
100

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے سراوان، تسپ اور گرمکان میں نامعلوم افراد نے کھجور کے باغات کو آگ لگا دی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق سراوان میں نامعلوم افراد نے ماسڑ اکبر نامی شخص کے کجھور کے باغات کو آگ لگا دیا، جس سے کجھور کے درخت جل کر خاکستر ہوگئے۔دوسری جانب مقامی ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ تسپ اور گرمکان میں بھی کجھور کے باغات کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی ہے۔

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستان فوج کی جانب سے آپریشن کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے،، پاکستان فوج کے پیدل دستے مختلف علاقوں میں پیش قدمی کررہے ہیں جبکہ انہیں فضائی کمک بھی حاصل ہیں۔ بولان، ہرنائی اور کوئٹہ سے متصل مختلف علاقوں زرغون، میڑداری، جمبرو میں فورسز کی جانب سے پیش قدمی کی جارہی ہے۔

آپریشن میں بڑی تعداد میں فورسز کی پیدل و گاڑیوں پر مشتمل دستے حصہ لے رہے ہیں جبکہ فوجی ہیلی کاپٹروں کو علاقے میں دیکھا گیا ہے۔ تاہم تاحال کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاعات نہیں ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں