پاکستانی مقبوضہ کشمیر:پاکستانی عسکری تعمیرتی کمپنی،ایف ڈبلیو او کی کرپشن کی وجہ سے سڑکیں تباہ

0
45

پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں عسکری تعمیرتی کمپنی،ایف ڈبلیو او کی کرپشن کی وجہ سے تمام سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں اور عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تعمیراتی کاموں کے ٹھیکے پاکستانی فوج کی کمپنی ایف ڈبلیو او کے حوالے ہیں۔فوج تمام ٹھیکے اپنی عسکری تعمیراتی کمپنی کے ذریعے نچلے سطح پر ریٹائر فوجی افسران یا حاضر سروس افسران کے رشتہ داروں کو دیتی ہے،فوجی کرپشن کی وجہ سے بامشکل اس پیسے کا 30 فیصد کا کام بھی نہیں ہوتا ہے۔

شدید بارشوں کے موسم میں بلتستان اور کشمیر کے لوگ درجنوں کی تعداد میں ان سڑکوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

اسی طرح شاہراہ بلتستان کو نااہل ٹھیکدار کمپنی ایف ڈبلیو او نے موت کا کنواں بنایا ہے، آئے روز ہلکی بارش اور ہوا چلنے سے بھی سلائیڈنگ سے روڈ بند رہتا ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے،فوجی کمپنی ایف ڈبلیو او کے ٹھیکیداروں کی غیر تسلی بخش کام کی وجہ سے شاہراہ بلتستان پر سفر کرنے والوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے، روڈ بند ہونے سے تین دن سے بلتستان کے مسافر گلگت میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں اور حکومت ٹس سے مس نہیں۔

سڑکوں میں حادثات روز کا معمول ہیں،عوام ذرائع اور سول سوسائٹی کے افراد کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج سرحدوں کی حفاظت کے بجائے کاروبار میں مصروف ہے اور عوام کی زندگیاں اجبیرن بنا دی گئی ہیں۔

ایک سماجی کارکن کا کہنا ہے کہ عوام کے اپنی آزادنہ اور حقیقی حیثیت کی بحالی کے لیے عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں