مقبوضہ بلوچستان:پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ گوادر، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی

0
37

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہرگوادر آمد کے موقع پر لاپتہ عظیم دوست کے اہلخانہ سمیت دیگر لواحقین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ریلی نکالی گئی۔احتجاجی ریلی کے شرکا کی جانب سے جبری گمشدگیوں کے سلسلے کو بند کرنے کا اور عظیم دوست سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا گیا۔واضع رہے کہ عظیم دوست کو پاکستانی سیکورٹی فورسز نے 3جولائی 2015کو گوادر سے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

مائیکربلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرجماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ حق دو تحریک نے وزیراعظم شہبازشریف کی گوادر آمد پر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بڑی ریلی نکالی ہے جس کے ذریعے وزیراعظم کا گوادر میں مذمتی و مزاحمتی استقبال کیا گیا۔ ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور اپنے لاپتہ بلوچ نوجوانوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں