پاکستان: راجدانی اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی پر مقبوضہ کشمیر کے طلباء پر تشدد

0
63

پاکستان کے راجدانی اسلام آباد میں قائد اعظم یونیورسٹی میں تیسرے دن بھی طلبہ تصادم کی میدان جنگ جاریہاسٹل میں روم الاٹمنٹ سے شروع ہونے والے جھگڑے میں اب تک 20 سے زائد طلباء زخمی ہو گئے،یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی جو زخمیوں کو پولی کلینک میڈیکل کے لیے لے گئی۔

اسلام آباد: یونیورسٹی طلبہ و طالبات نے تشدد کرنے والے طلباء کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیدیا۔

اسلام آباد میں پنجاب طلباء کونسل نامی تنظیم کے سینکڑوں طلباء نے کشمیری طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ بلوچ اور پشتون طلباء پر تشدد کے بعد یونیورسٹی میں ایک طلباء تنظیم کھلے عام غنڈہ گردی کر رہی اور کوئی روکنے والا نہیں ہے اور اب مقبوضہ کشمیر کے طلباء کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

طلباکے مطابق سلام آباد ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے انصاف دلانے تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں