پاکستان: تھر پارکر مختلف بیماریوں کے سبب 100 مور ہلاک

0
63

پاکستان کے صوبے سندھ کے علاقے تھرپارکر میں مختلف بیماریاں پھوٹنے سے 100 سے زائد مور ہلاک ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں بیماریوں کے باعث مور مرنے لگے ہیں۔ رپورٹ مطابق مختلف بیماریوں کے باعث گاؤں لسیو، ڈیڑو، ڈابھڑی اور چھو میں ایک سو سے زائد مور اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے گاؤں میں روزانہ بیس سے زائد مور پرندے مرجاتے ہیں، محکمہ جنگلی حیات ہمارے علاقے میں ٹیمیں بھیج کر موروں کو ویکسینیشن کرے۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ تھر کی خوبصورتی موروں، ہرنوں سے ہے اگر وہ مختلف بیماریوں کے باعث مرگئے تو تھر کی خوبصورتی ختم ہوجائے گی۔ علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ مور اچانک آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوجاتے ہیں۔

تاہم سرکار کی جانب سے ابھی تک اس حوالے کسی قسم کی میڈیکل ٹیم نہیں پہنچی ہے

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں