بچے سے بد فیلی کرنے والا ملا گرفتار

0
78


پاکستان کے صوبے سندھ کے علاقے مٹیاری پولیس نے مسجد میں بچے سے بدفعلی مسجد کی بیحرمتی کرنے والا مرکزی ملزم خدا بخش چھٹو گرفتار۔تفصیل کے مطابق کچھ روز قبل اوڈیرولال اسٹیشن کی عزیز مسجد کے امام خدا بخش چھٹو کی مسجد میں بچے سے بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہوء جس کے بعد شہریوں میں اشتعال پھیل گیا۔واقعہ کی اطللاع ملنے پہ ایس ایس پی مٹیاری نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لئے سخت ہدایات جاری کی اور مختلف ٹیمیں تشکیل دیں۔ڈی ایس پی خیبرانی آغا مجید ایس ایچ او اسٹیشن شاھزمان چانڈیو کی کوشش رنگ لائی اور اوڈیرولال کے قریب چریا چوک پہ مخفی اطلاع پہ ملزم کو فرار ہونے کی کوشش میں گرفتار کرلیا۔ملزم کو حفاظتی تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کیا گیا۔جہاں پولیس نے صحافیوں کو بتایا کہ ایس ایس پی صاحب اس سارے معاملے کی خود نگرانی کررہے تھے اور اس جنسی درندہ کی گرفتاری کے لئے مسلسل کوشش جاری تھی بلاخر پولیس اس وحشی کی گرفتاری میں کامیاب ہوئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں