مقبوضہ بلوچستان:بی ایل ایف اور بی ایل اے نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے

0
91

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے ضلع کیچ اور بلوچ لبریشن آرمی نے ضلع خضدار میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے تجابان کے آرمی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبو ل کرتے ہوئے کہا کہ کل رات آٹھ بجکر پینتیس منٹ پر سرمچاروں نے راکٹوں اور جدید ہتھیاروں سے کیمپ پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے کیمپ کو قریب سے نشانہ بنایا، جس سیدشمن فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے سرمچاروں خضدار شہر میں کٹھان پْل کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو ایک دستی بم حملے میں اس وقت نشانہ بنایا، جب دشمن اہلکار چوکیکے باہر جمع تھے۔

جیئند بلوچ نے کہا دھماکے کے نتیجے دشمن فوج کے چار اہلکار زخمی ہوگئے، بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں