بلوچستان لبریشن فرنٹ نے دس دسمبر2022 کو گوادر میں پاکستانی فوج پر حملے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

0
126

مقبوضہ بلوچستان سے آمدہ اطلاعات کے مطابق حملے کی ویڈیو بلوچستان لبریشن فرنٹ نے اپنی آفیشل ٹیلی گرام چینل آشوب میں جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار سرمچار دو پاکستانی فوج کی ٹرکو ں پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کرتے ہیں، اور آگے والی فوجی گاڑی پر کچھ اہلکار مارے جاتے ہیں جبکہ زخمی ڈرائیور ٹرک نکال لے جانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔دوسری گاڑی میں سوار تین فوجی اہلکار اسی وقت ہلاک ہو جاتے ہیں،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرمچار فوجی گاڑی کو نذر آتش کرنے کے ساتھ ہلاک فوجی اہلکاروں کے ہتھیار ساتھ لے جاتے ہیں۔

https://t.me/aashob_blf_official/1041

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں