مقبوضہ بلوچستان :گوادردھرنا ایکسپریس وے پرمنتقل،پورٹ کاراستہ بند

0
64

مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حق دو تحریک کا دھرنا 57 دنوں سے جاری ہے۔

مطالبات کی منظوری تک غیر معینہ مدت کیلئے دھرنادیمی زر ایکسپریس وے پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

دھرنا کے باعث گوادر پورٹ پر جانیوالے تمام راستے بندہیں۔

مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق دو تحریک عوامی مسائل پر مطالبات گزشتہ 57 دنوں سے جاری دھرنے پر ہے لیکن خوابِ غفلت اور نشہ کی حالت میں سوئے ہوئے نااہل حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپریس وے پر جاری دھرنا غیر معینہ مدت کیلئے جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا گوادر پورٹ کے آپریشنل نظام کو بند کرکے چائینیز سمیت کسی کو بھی کہیں گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہمارے مطالبات عوامی مسائل پر ہیں۔

دھرنا کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں