مقبوضہ بلوچستان میں کورکمانڈر کی حکومت ہے،حق دو تحریک

0
50

حق دو تحریک بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں کورکمانڈر کی حکومت ہے، وزیر اعلیٰ سورہے ہیں، ضیاء لانگو شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں تشدد وفائرنگ پولیس وسیکورٹی اداروں نے خود کی ہے، حالات کے تمام ذمہ دار یہ خود ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پسنی میں کارکنان کو حساس اداروں کی طرف سے لاپتہ کیا گیا۔ حق دو تحریک کے لاپتہ قائدین کو بازیاب کیا جائے، گرفتار کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزمائش کے وقت کو صبر واستقامت کے ساتھ گزار لینگے۔

واضع رہے کہ گوادر میں حق دو تحریک گذشتہ دومہینوں سے زائد اپنے جائز وبنیادی مطالبات جن میں جبری گمشدگیوں پرپابندی و لاپتہ افراد کی بازیابی،غیر قانونی فشنگ تدارک، پانی بجلی کی فراہمی سمیت دیگر شامل ہیں کیلئے دھرنے پر ہے۔لیکن دودن قبل فورسز نے دھرنے پر دھاوابول کرشیلنگ و لاٹھی چارج کیا، تحریک کے رہنماحسین واڈیلہ و دیگر کو گرفتارکرلیا اور کارکنان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں۔

گوادر واقعہ کے بعد بلوچستان بھر میں سیکورٹی فورسز اور حکومت بلوچستان کیخلاف اور حق دو تحریک کے گرفتارو لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے روڈ بلاک و شٹرڈاؤن بلاک احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں