پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر: ریاستی مشینری کی جانب سے حفیظ الرحمن کی جیت ہار میں تبدیل،کیس کورٹ میں

0
56

پاکستانی مقبوضہ جموں کشمیر میں جہاں آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد نے اس دفعہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیا اور انکو ریاستی مشینری اور پارلیمانی جماعتوں کی جانب سے سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا،اسکے باوجود کئی امیدوار جیت گئے۔

وسطی باغ میں بلدیاتی الیکشن میں وہاں کے سماجی اور عوام دوست حفیظ الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کی اہم پارٹی پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر بشیر کے خلاف الیکشن لڑا،سامراجی قوتوں کی بھاری مالی اخراجات کرنے کے باوجود آزاد امیدوار حفیظ الرحمن نے تین دسمبر کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو تین ووٹوں سے شکست دی۔
وسطی باغ کے وارڈ چھتر اور سریاویڈہ میں پاکستان تحریک انصاف کو شکست دینے کے باوجود ریاستی پست پناہی میں چلنے والے اس پارٹی نے الیکشن کمیشن کی مدد سے ری پولنگ کرایا،25 دسمبر کو دوبارہ الیکشن ہوئے اور ایک دفعہ پھر حفیظ الرحمن نے میدان مار لیا اور الیکشن جیت لیے مگر پھر بھی الیکشن کمیشن نے انکی کامیابی کا اعلان نہیں کیا اور ریاستی پارٹی نے اس جیت کو ہار میں بدلنے کے لیے کیس کورٹ میں داخل کر دیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق اس طرح کی کھلے عام دھاندلی کشمیری عوام کے حقوق کو غضب کرنے سے کم نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں