مقبوضہ بلوچستان: ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے چار افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بنا لیا۔

0
34

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت سے پاکستانی فورسز نے چھاپوں کے دوران چار نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گذشتہ شب سیکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے گوکدان میں مختلف گھروں پر چھاپے مار کر چار نوجوان لاپتہ کردیے، نوجوانوں کے اہلخانہ نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔مذکورہ افراد کی شناخت مرزا ولد برکت، بلال ولد حاجی عبدلعزیز، عبدالرازق ولد محمد جان اور محمد حنیف ولد غلام جان کے طور پر ہوئی ہے جبکہ گوگدان ہی سے محمد حنیف دادو نامی نوجوان پہلے سے زیر حراست ہیں۔

دو روز قبل تربت ہی کے علاقے آبسر یعقوب محلہ سے تین نوجوانوں سید جان، شہزاد اور جہانزیب کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا جن کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں