مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسزکے ہاتھوں 6افراد کی جبری گمشدگی کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق منگل کی شب تربت کے سینما چوک پرفورسز اہلکاروں 6افراد کو حراست میں لیکر شدید تشدد کے جبری طور پرلاپتہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق فورسز ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کئے گئے افراد کا تعلق خضدار سے ہے اور وہ تربت میں نان بائی کا کام کرتے ہیں لیکن ان کے نام معلوم نہ ہوسکے۔
بلوچستان میں بلوچ مسلح تنظیموں کی پاکستانی فورسز پر کارروائیوں میں اضافے کے بعدجبری گمشدگیوں میں تیز آئی ہے لیکن متعدد کیسز رپورٹ نہیں ہوتے۔