پاکستان:وانا میں ریاستی فورسز کی پشت پناہی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کیخلاف شہریوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری

0
47

پاکستان کے پشتون علاقے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ریاستی فورسز کی پشت پناہی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف قبائلیوں اور سیاسی جماعتوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔رستم اڈہ وانا میں مظاہرین سخت سردی میں تین دن سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہیکہ وانا میں بھتہ خوری، قتل اور اغوا کی وارداتیں بندکرائی جائیں۔

واضح رہے کہ پشتون رہنما پاکستانی فوج پر الزام لگاتے آ رہے ہیں کہ جتنی بد امنی ہوتی ہے اسکے پیچھے پاکستانی فوج کا ہاتھ ہے اور ایک بار پھر طالبان کو دہشت گردی کے لیے فوج نے کھلے عام چھوٹ دی ہوئی ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جنوبی وزیرستان شبیرحسین شاہ کے مطابق دھرنے میں ڈیوٹی پر تعینات 4 اہلکاروں کو رقص کرنے پر معطل کردیا ہے، چاروں اہلکاروں نے مظاہرین کے ساتھ دھرنے میں رقص کیا تھا۔ اور فورسز کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں