پاکستان میں ڈالرکا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق نہیں ہے،آئی ایم ایف

0
33


عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ڈالرکا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق کرنے اور مصنوعی پابندی ہٹانیکا مطالبہ کیا ہے۔ جنیوا کانفرنس کی سائیڈلائن پر آئی ایم ایف وفد سے پاکستانی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملاقات کریں گے جس میں آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہیکہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہیکہ پاکستان ڈالرکا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق کرے، ایکسچینج ریٹ پر مصنوعی پابندی ختم کرے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو 30 جون 2023 تک پیٹرولیم لیوی855 ارب روپے جمع کرنیکا پلان دینا ہوگا، جس کے لیے ڈیزل پر لیوی فوری 32.5 روپے بڑھا کر 50 روپے لیٹرکرنا ہوگی، گیس کے شعبے میں 1500 ارب روپیکا سرکلر ڈیٹ ختم کرنا ہوگا جس کے لییگیس کے ریٹ بڑھانا ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہیکہ آئی ایم ایف سبسڈیز کا خاتمہ چاہتا ہے، آئی ایم ایف ٹیکس آمدن میں 300 ارب روپیکے اضافے کا مطالبہ بھی کر رہا ہے، پاکستان کوبجلی کے نقصانات کم کرنیکے لیے بجلی کے ریٹ بڑھانے ہوں گے، آئی ایم ایف بجلی کا فی یونٹ ریٹ 3.5 روپے بڑھانیکا مطالبہ کرچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف سے ریلیف کی درخواست کریں گے، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے بھی ملاقات کریں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں