پاکستان : سال 2022کے دوران 66 بلوچ خواتین قتل کئے گئے،عورت فاؤنڈیشن

0
52

عورت فاؤنڈیشن نے سالانہ اعدادو شمار جاری کردیا۔ بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں سال 2022کے دوران 66 خواتین قتل کئے گئے

تنظیم کے سروے رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے 2022کے دوران 66 خواتین قتل ہوئیں جبکہ 2021 میں یہ تعداد 57 رہی تھی۔

غیر سرکاری تنظیم عورت فاونڈیشن کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق 2022 میں خواتین پر تشدد کے 95 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 2021 میں خواتین پر تشدد کے 78 واقعات سامنے آئے تھے گزشتہ سال مختلف واقعات میں 66 خواتین کو قتل کیا گیا

تنظیم کے رپورٹ کے مطابق سال 2021 میں یہ تعداد 57 تھی 2022 میں غیرت کے نام پر انیس خواتین کو قتل کیا گیا جبکہ 2021 میں غیرت کے نام پر 28 خواتین قتل ہوئی، 2022 میں گھریلو حالات کی بنا پر تین خواتین نے خودکشی کی 2021 میں دو خواتین گھریلو حالات کی بنا پر خودکشی پر مجبور ہوئے تھیں

تنظیم کے اعدادو شمار کے مطابق 2022 میں دو خواتین اغوا ہوئیں جبکہ 2021 میں یہ تعداد آٹھ ہوگئی ہے- انسانی حقوق کے کارکنوں نے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی تشدد کی وارداتوں کے پیچھے انصاف کی عدم فراہمی کو ایک بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے بتایا اس طرح کے واقعات کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے تاکہ اس عمل کو ختم کیا جاسکے۔

خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والے کارکنوں نے بلوچستان میں خواتین پر تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف قانون پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں