نقیب مسعود کے قاتل راؤ انوار کی بری ہونے کے خلاف 25 جنوری کو دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ منظور احمد پشتین

0
423

پشتون تحفظ موؤمنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتون نے کہا ہے کہ نقیب مسعود کے قاتل راؤ انوار کی بری ہونے کے خلاف 25 جنوری کو دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے،۔

واضح رہے کہ پاکستانی کورٹ نے گزشتہ روزپاکستان کے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق ایس ایس پی راؤ انوار سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔سماعت مکمل ہونے میں 5 برس لگے، یہ التوا سوشل میڈیا پر کراچی میں جعلی مقابلوں کے حوالے سے بحث اور خاص طور پر اس کیس سے جڑے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار پر تنقید کا سبب بنا۔

اس وقت پشتون عوام خاص کر وزیرستان کے عوام میں پاکستانی فورسز کے خلاف سخت نفرت پھایا جارہا ہے۔

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ماڈل نقیب اللہ محسود کراچی میں مقیم تھے، ان کے قتل نے سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے غم و غصے کو جنم دیا اور سابق ایس ایس پی اور ان کی ٹیم کی گرفتاری میں ریاست کی ناکامی کے خلاف سول سوسائٹی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کا سبب بنا۔

سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور ان کے تقریباً 2 درجن ماتحتوں کے خلاف 13 جنوری 2018 کو نقیب اللہ اور دیگر 3 افراد کو ’طالبان عسکریت پسند‘ قرار دے کر جعلی مقابلے میں قتل کرنے کا مقدمہ درج تھا۔مارچ 2019 میں عدالت نے راؤ انور اور ان کے 17 ماتحتوں پر کراچی کے مضافات میں 4 افراد کے قتل پر فرد جرم عائد کی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں