مقبوضہ بلوچستان:ضلع گوادر میں پاکستانی کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر حملہ6 اہلکار ہلاک، کئی زخمی

0
28

مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے جیونی میں پاکستانی فورسز کوسٹ گارڈز کے ایک گاڑی کو مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع گوادر کے علاقہ جیونی میں کوسٹ گارڈ کی گاڈی کو نامعلوم مسلح افراد نے بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا جبکہ اس دوران مسلح افراد کی جانب سے کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر فائرنگ بھی کی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کوسٹ گارڈ کے6 اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ کے بعد فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں