مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فورسز پر چار حملے متعدد اہلکار ہلاک ہونے کی اطلاعات

0
40


پاکستان فورسز پر ضلع کیچ،ضلع آواران میں چار حملے،موبائل ٹاور نذر آتش کئی اہلکار ہلاک
مقبوضہ بلوچستان میں ضلع کیچ میں گذشتہ روز آٹھ فروری بوقت شام ساڑھے سات بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند میں ملا چات کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹ سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔راکٹ حملے اور فائرنگ سے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچاہے۔
گذشتہ روز9 فروری کی شام ضلع آواران میں جھاؤ نوندڑہ کے علاقے جلونٹی میں سرمچاروں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ کی موبائل فون سروس، یوفون کے ٹاور کو مشینری سمیت نذرآتش کیا۔

ضلع آواران میں 9فروری کی شام بوقت ساڑھے پانچ بجے سرمچاروں نے آواران کے علاقے مشکے میں میانی قلات کے مقام پر قائم پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا۔جبکہ 8فروری کوضلع کیچ کے علاقے تمپ ملانٹ میں ے اے ون اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے پاکستانی فوج کے کیمپ پر حملہ کیا گیا۔ان حملوں کے نتیجے میں فوج کوجانی ومالی نقصان پہنچا ہے۔

حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف قبول کرتی ہے اوربلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز حملے جاری رہیں گے۔

جبکہ تازہ اطلاعات کے مطابق کہ کل 11 فروری شام چار بجے مند کے علاقے ھمزاہی میں کاسگانی کور(ندی)، ایف سی چوکی پر بلوچ سرمچاروں نے پہلے اسنائپر سے ایک اہلکار کو ہلاک کیا ہے جبکہ اسکے فورا ساتھ ہی چوکی کو راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے مزید دو اہلکار ہلاک ہوئے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس حمے میں پاکستانی فوج کے تین اہلکار ہلاک اورکئی زخمی ہوئے ہیں،۔ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے نہیں لی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں