پاکستان:بلوچ صحافی وادیب عابد میراسلام آباد سےلاپتہ

0
19

بلوچستان کے موثر آواز بلوچ صحافی وادیب عابد میر کی پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد سے گمشدگی کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر عابد میر کے خاندانی ذرائع کے حوالے سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ وہ پچھلے بیس گھنٹوں سے رابطے میں نہیں ہیں۔

البتہ ہم گمشدگی کی مکمل تصدیق نہیں کر پائے۔

مختلف ذرائع بتاتے ہیں کہ اسے کل سے اسلام آباد سے اٹھا لیا گیاہے۔

عابد میرایک متحرک ادیب، افسانہ نگار، صحافی، لکچرار، مدیر اور مہردر پبلیکیشن ہاؤس کے سربراہ ہیں ۔

وہ بلوچستان میں ریاستی جبر ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ، جبری گمشدگیاں، خواتین کے حقوق اور دیگر مسائل پر واشگاف الفاظ میں ریاستی پالیسیوں اور غیر انسانی ریاستی اقدامات پر لکھتے رہے ہیں۔

اسلام آباد جیسے سیف سٹی سے عابد میر کی گمشدگی کی اطلاع کوانتہائی تشویش ناک قرار دیا جارہا ہے ۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں