مقبوضہ بلوچستان: دو طالب علم پاکستانی فوج نے حراست بعد لاپتہ کر دئیے

0
19

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فورسز نے دو طالب علموں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردئیے۔لاپتہ طالب علموں کی شناخت شہزاد ولد بوہیر اور فراز ولد اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں عطاء شاد ڈگری کالج کے طالب علم ہیں جنہیں گذشتہ شب فورسز نے آبسر کے علاقے مولد ریک میں چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے۔ذرائع کے مطابق فورسز نے چھاپے کے وقت گھر میں موجود خواتین و بچوں کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ گھر کے تمام موبائل بھی ساتھ لے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں