پاکستانی زیر قبضہ کشمیر:کٹھ پتلی وزیر نے ہسپتال کی زمین سے این جی او کو اراضی جاری کر دی

0
60

پاکستانی زیر قبضہ جموں کشمیر کے کٹھ پتلی وزیر صحت نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی(ڈی ایچ کیو) کی 15 کنال اراضی، و ” کورٹ ” نامی این جی او کو منتقلی کردی، جس کے خلاف شہری سراپا احتجاج، سرکاری ہسپتال کی غیر قانونی بند بانٹ قبول نہیں، صحت دشمن اقدامات تشویشناک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کٹھ پتلی وزیر صحت عامہ جموں و کشمیر نے 16/7/2022 کو کورٹ نامی این جی او کے ڈرایکٹر کے ہمراہ ڈی ایچ کیو کوٹلی کا سائٹ وزٹ کیا اور ہسپتال کے رقبہ میں سے 15 کنال رقبہ این جی او کو مختص و منتقلی کی نسبت محکمانہ کارروائی ضابطہ کی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کوٹلی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کو منظوری کے احکامات صادر فرمائے۔علاؤہ ازیں اس جگہ پر موجود ہیلتھ ایمپائرز کے رہائشی کوارٹر خلاف ضابطہ مسمار کا بھی حکم صادر کیا گیا۔وزیر صحت و کچھ عناصر سرکاری رقبہ میں ایک پرائیویٹ این جی او کی آڑ میں ہسپتال کا رقبہ محدود کرنا چاہتے ہیں اور این جی او کو بدوں قانون، ضابطہ و منظوری رقبہ سے نوازنا چاہتے ہیں۔تحصیل و ضلع کوٹلی کے مستقل رہائشی، سرکاری رقبہ کو ایک این جی او کو منتقل کرنے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، ان میں غم و غصہ کی لہر ہے۔اس بارے میں شہریوں میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق کٹھ پتلی وزیر کو اس کے لیے بھاری رقم کے ساتھ اس این جی او کا بورڈ ممبر بھی بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالہ سے کوٹلی کے رہائشیوں شہریوں شاہ نواز علی شیر ایڈووکیٹ، سردار نیاز خان،خرم چوہان، عثمان علی ظفر اور عاصم جمیل بھٹی جس پر رٹ پٹیشن پر حکم امتناعی عارضی جاری کر دیا گیا ہے جس پر آئندہ 14 مارچ کو سماعت ہو گی۔ پٹیشنر کی جانب سے نوجوان قانون دان شیخ نعمان ایڈووکیٹ اس رٹ کی پیروی کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں