پی ٹی آئی ریلی:لاہور 144 نافذ رینجرز طلب،عمران کا عدالت سے رجوع کا فیصلہ

0
37

عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پاکستان کے صوبے پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا، ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہوگی۔

پاکستانی نگران وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ نے ایک بار پھر اہم دن پر ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے، لاہور میں آج پی ایس ایل کا ایک میچ، 40 کلومیٹر کی میراتھن اور سائیکل ریس ہونے جا رہی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے دفعہ 144 لگائی گئی ہے، انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے اور انہیں بتایا کہ آپ ریلی کی تاریخ کو آگے لے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح دفعہ 144 کے باعث زمان پارک سمیت دیگر اہم مقامات پر رینجرز تعینات کردی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آج دوپہر 2 بجے انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ا?ئی) نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا۔
بابر اعوان نے درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے، الیکشن مہم تحریک انصاف کا آئینی حق ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں