پاکستانی زیر قبضہ کشمیر: صاحب اقتدار لوگوں کا14 سالہ یتیم بچے پر تشدد

0
53

پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے علاقے مظفر آباد کے ایک گاؤں میں ریاستی آلہ کار سرمایہ داروں کا 14 سالہ یتیم بچے پر تشدد۔
اطلاعات کے مطابق مظفرآباد سے 6 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک گاؤں جسکا نام شوا ہے،اس میں ایک نہایت ہی افسوس ناک واقع گزشتہ دنوں رات کے وقت پیش آیا جس میں بے بنیاد چوری کے الزام میں ایک 14 سالہ یتیم بچے پر رات کی تاریکی میں تشدد کی انتہا کر دی گئی، رات کے 2 بجے سے لے کر صبح کے 4 بجے تک بچے کو رسیوں سے باندھ کر راجہ افتخار ترک اور راجہ ضیاء ترک اور انکے بھائی ایڈووکیٹ راجہ آصف ترک نے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا اورجنسی حراساں کیا۔

مذکورہ افراد جو کے معاشرے میں سفید پوش شخص کہلاتے ہیں،انہوں نے ظلم کی انتہا کر دی جہالت میں کوئی کسر نہ چھوڑی، اور بچے کی والدہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کے بچے کو ڈاکٹر کے پاس نہ لے کر جائیں کیونکہ یہ ایک پولیس کیس ہے اور بچے کو انصاف دلانے والا کوئی نہیں ہے،۔
مختلف ذرائع سے صرف ایک ہی تصویر موصول ہوئی ہے باقی سارا جسم بھی زخموں سے چور ہے،بچے کے خاندان والوں نے انصاف کے اداروں سے اپیل ہے کے اس بچے کو انصاف دلایا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں