پاکستان:ایبٹ آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے تحصیل ناظم سمیت 10 افراد ہلاک

0
29

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں مخالف گروپ کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پی ٹی ا?ئی) تحصیل ناظم عاطف منصف خان سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او)نے واقعے کی تصدیق کی۔

ڈی پی او عمر طفیل نے کہا کہ حویلیاں کے لنگڑا گاوؤں کے قریب حریف گروپ نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ایندھن کا ٹینک پھٹ گیا۔

انہوں نے ان میڈیا رپورٹس کی تردید کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کار کو ’راکٹ حملے‘ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ فائرنگ کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں عاطف منصف خان سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں