مقبوضہ بلوچستان: پاکستانی فورسز نے چار افراد کو جبری گمشدہ کر دیا

0
15

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے تین جبکہ ڈیرہ غازی خان سے ایک شخص کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

کیچ لاپتہ طالب علم کی شناخت جہانزیب ولد فضل کے نام سے ہوئی ہے جو عطائشاد ڈگری کالج کا طالب علم ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ طالب علم کو فورسز نے گذشتہ روز دو بجے تربت کے علاقے آبسر میں ہاتم جنرل اسٹور سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
ضلع کیچ کے علاقے مند سے دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جنکی شناخت علی ولد حاجی موسیٰ اور امام بخش ولد مقبول کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ غازی خان سے اطلاعات ہیں پاکستانی فورسز نے اعلوان بگٹی نامی شخص کو فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں