گلگت بلتستان:ایف ڈبلیواو کے خلاف آواز اُٹھانے پر گرفتاریاں اور مقدمے

0
32

پاکستان زیر قبضہ گلگت بلتستان میں پاکستانی فورسز نے ایف ڈبلیواو،پاکستانی عسکری تعمیراتی کمپنی کے خلاف آواز اُٹھانے پر مقامی رہنما کو گرفتار کرنے کے ساتھ کئی کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

اطلاعات کے مطابق ہنزہ میں پاکستانی عسکری تعمیراتی کمپنی(ایف ڈبلیو او) مختلف علاقوں میں زمینوں پر قبضہ کر کے اپنے سائن بورڈ لگا رہی ہے جس کے خلاف مقامی رہنما سراپا احتجاج ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے کئی سائن بورڈ اکھاڑ دئیے۔
عوامی ورکرز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر آصف سخی کو فورسز نے گرفتا ر کیا،اسکے بعد عوام نے ہنزہ گوچال میں تھانے کے آگے دھرنا دے کر انکو رہا کروا دیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ کئی افراد پر پاکستانی فوج کے عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں