مقبوضہ بلوچستان کی تین اضلاع میں پاکستانی فورسز پر حملے

0
23


مقبوضہ بلوچستان خاران،کولواہ اور سبی میں بھی پاکستانی فورسز پر حملے کیے گئے ہیں،جہاں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصان کی اطلات ہیں

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع خاران،ضلع کیچ اور سبی میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی چوکیوں کو حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خاران کے علاقے البت میں پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ اس دوران دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی-دوسری جانب ضلع سبی کے علاقے ڈھاڈر میں قلم دین چوک پر نامعلوم افراد پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا-
مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں