اسلام آباد: مذہبی اقلیتوں کا احتجاج مارچ پولیس نے روک دیا

0
28

پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر مذہبی اقلیتوں کے قومی اتحاد کے زیر اہتمام احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب سے شروع ہونے والی ریلی کو ڈی چوک جانے سے پولیس نے روک دیا۔ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر لاٹھی چارج اور تشدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پریس کلب سے شروع ہونے والی اس ریلی میں درجنوں مرد و خواتین شریک تھے، چائنہ چوک اسلام آباد میں پولیس نے ریلی کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ مظاہرین بضد تھے کہ ان کے پاس اجازت نامہ ہے اور انہیں ڈی چوک تک پرامن طور پر جانے دیا جائے۔ تاہم پولیس کے ذمہ داران نے انہیں روک دیا۔ پولیس کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں کسی جلسہ، جلوس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ریلی روکے جانے کے عمل کی سوشل میڈیا پرمختلف سیاسی، و سماجی کارکنوں کی جانب سے مذمت کی جا رہی ہے اور پر امن احتجاج کے حق پرقدغن لگانے کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

کراچی میں بھی مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے ’اقلیتی حقوق مارچ‘ منعقد کیا۔ جبری مذہب کی تبدیلی کے عمل کو ختم کرنے سمیت دیگر مطالبات کئے گئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں