اوباڑو تھانہ کی حدود گاؤں نرلی میں نامعلوم افراد نے خاتون کے طلائی زیورات لوٹ کر اسے قتل کر دیا۔
ورثا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خاتون مویشیوں کے لیے چارہ کاٹنے گئی تھی، کھیتوں سے لاش برآمد ہوئی، خاتون نے طلائی زیورات پہنے ہوئے تھے، جو لوٹنے کے بعد اسے قتل کیا گیا ہے۔
واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی