سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب کا کرنل حملے میں ہلاک

0
56

تہران: ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان میں سپاہ پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کے کرنل کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شورش شدہ جنوبی مشرق میں نامعلوم حملہ آوروں نے کرنل حسین علی جاویدانفر کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (آئی آر این اے) نے واقعے کو “دہشت گردانہ” حملہ قرار دیا۔

خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں