پاکستان انتخابات، بھاری الٹ پھیر، کئی مشہور رہنماؤں کو شکست

0
15

پاکستان کے عام انتخابات میں کافی الٹ پھیر ہوا ہے اور مشہور سیاسی رہنماوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے جبکہ عمران خان نے دھماکے دار وا پسی کرکے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

پاکستان کے عام انتخابات میں مولانا فضل الرحمٰن، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک ہار گئے جب کہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز نے کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف، پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے رہنما پرویز خٹک کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

الیکشن 2024 میں اپنے آبائی حلقے سے انتخابی میدان میں اترنے والے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان میں علی امین گنڈا پور سے مقابلے میں ہار گئے۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی دونوں نشستوں (لودھراں اور ملتان) سے ہار گئے۔

خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی دونوں نشستوں پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ادھر سابق وزیراعلیٰ پختونخوا محمود خان بھی الیکشن میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر، علی محمد خان، اسد قیصر اپنی قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہو گئے۔ دوسری جانب گجرات میں پی ٹی آئی کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہٰی کو سالک حسین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں