روس کو دھچکہ، سویڈن باضابطہ طور پر نیٹو می شامل

0
38

سویڈن باضابطہ طور پر نیٹو فوجی اتحاد (نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن) میں شامل ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز ’ کی خبر کے مطابق روس کے ساتھ ایک ہزار 340 کلومیٹر کی سرحد رکھنے والے ممالک سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت دہائیوں کے دوران اتحاد میں سب سے اہم اضافہ ہے۔

سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے لیے بھی دھچکا ہے جو اتحاد کو مزید مضبوط ہونے سے روکنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

اتحاد میں شمولیت کے بعد سویڈن بھی اس مشترکہ دفاعی ضمانت سے مستفید ہوگا جس کے تحت کسی ایک رکن پر حملہ تمام اتحادی ممالک پر حملہ تصور کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں