پاکستان میں مقیم گلگت بلتستان کے نوجوان کا قتل

0
58

اطلاعات کے مطابق علی پور اسلام آباد، میں پاکستانی زیر قبضہ والے علاقے کریس بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا قتل۔

مقبوضہ گلگت بلتستان کی کیمونٹی نے میت سڑک پر رکھ کر دھرنا دیدیا۔

مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شرافت علی ولد غلام حسین کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ستی فیملی علی پور کے کچھ افراد کے ساتھ کسی معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر پسٹل سے فائر کردیا۔ شرافت حسین کو شدید زخمی حالت میں پمز ہسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبرد نہ سکے۔

مقتول کا تعلق خپلو بلتستان کے علاقے کریس سے ہے جبکہ نئی آبادی علی پور اسلام اس کا رہائشی تھا۔

خاندانی ذرایع کے مطابق مقتول اور اس کے اہل خانہ کی کسی سے دشمنی نہیں تھی۔

پاکستان میں مقیم مقبوضہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے اغواء اور قتل کا سلسلہ نہ رک سکا، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں