‏گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملے کے بعد کلیئرنس آپریشن مکمل

0
37

اطلاعات کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے سات حملہ آور مارے گئے ڈپٹی کمشنر گوادر کا دعویٰ۔

‏صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس کے قریب زور دار دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ اور دھماکوں کا سلسلہ آدھے گھنٹے سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق 5 سے زائد دھماکوں کی آواز سنائی دی گئی ہے اور علاقے سے دھواں اُٹھ رہا ہے۔

کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کی مجید بریگیڈ نے گوادر کمپلیکس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے مطابق گوادر کمپلیکس میں پاکستانی خفیہ اداروں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے ہیڈکوارٹرز پر مجید بریگیڈ کے فدائین نے حملہ کیا جو تا حال جاری ہے، جبکہ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک پانچ حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں