پشتون تحفظ مومنٹ کے سرور منظور احمد پشتين کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی گئی ایک سال قبل کی گئی پیشن گوئی سچ ثابت ہوئی۔
پاکستان کے حالیہ مخدوش حالات اور بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں بد امنی کی لہر کے بارے میں ایک سال پہلے منظور پشتین کی پیشن گوئی گردش کر رہی ہے۔
منظور پشتین کا کہنا تھا کہ “بدامنی پیدا کی جائے گی، دھماکے ہوں گے، سی پیک تک بات پہنچ جائے گی، پھر چائنہ سے پیسے لیے جائیں گے، دہشت گردی سے سی پیک کو نقصان ہے، ہم نے مارنے ہیں، اور امریکہ سے ڈالر لیے جائیں گے کہ ہم نے مزید بنانے ہیں تاکہ اسی پیک ناکام ہو جائے”۔
پس ایک کو ماریں گے اور دوسرے کو بنائیں گے تاکہ کاروبار جاری رہے۔
اس پیشن گوئی کو لے کر سنجیدہ حلقوں میں بات ہو رہی ہے کہ پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے کس قدر گناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں ایک طرف چائنہ کو بے وقوف بنا کر پیسے لیے جا رہے ہیں اور دوسری طرف امریکہ سے ڈالر لیے جا رہے ہیں اس پورے ڈالر کی جنگ میں پشتون قوم اور معصوم عوام بھینٹ چڑھ رہے ہیں اور فوجی جرنیل اپنے اور اپنے بچوں کا مستقبل بیرون ممالک میں سرمایہ کاری کے ذریعے محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔