پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں پولیس کا مظاہرین پر تشدد باغ کا علاقہ ریڑہ میدان جنگ بن گیا درجنوں مظاہرین زخمی عوام کی بڑی تعداد میں میلاد چوک پہنچ گی حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی تاجروں نے مکمل شٹر ڈاؤن کر دیا۔
مظاہرین نے باغ حویلی مرکزی شاہرہ مکمل بند کر دی گی عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما تیمور خان امجد اسلام امجد سمیت درجنوں نوجوان زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق ایکشن کمیٹی ریڑہ کا آٹے کی قیمتوں میں اضافے ڈھلی روڈ کی خستہ حالی اور دیگر مسائل کے حوالے سے احتجاجی مظاہرہ جاری تھا کہ ایس ایچ او باغ سردار وحید نفری کے ہمراہ پہنچ گے اور پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج شروع کر دیا درجنوں مظاہرین کو زخمی ہوگے اس کے بعد تاجروں سمیت بڑی تعداد میں عوام میلاد پہنچ گی انتظامیہ نے پسپای اختیار کی جس کے بعد دوبارہ سے مظاہرین نے مرکزی شاہرہ کو بند کر دیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں ناصر آکاش سردار طاہر اکبر امجد اسلام سردار نثار خان الیاس کشمیری افضل خان عاشر شجاع عثمان کاشر اسد حسین حمزہ ظہور غلام اکبر ماگرے سائرس خلیل عبدالباسط خان اکرام کاشر نادر مغل محسن حبیب سمیت دیگر نے خطاب میں کہا کہ اگر انتظامیہ اس پرتشدد کا واقع کا ازالہ نہ کیا تو یہ تحریک ریاست بھر میں پھیل جائے گی ریڑہ میں شہدا اور غازیوں کی اولا بستی ہے لاٹھی گولی سے ہماری تحریک ختم نہیں ہو سکتی انتظامیہ نے طاقت کے استعمال کا نتیجہ دیکھ لیا وزیراعظم اور آئی جی پولیس فور اس کا نوٹس لے کر ایس ایچ او باغ کو فور معطل کرے ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا ان کا مذید کہنا تھا اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گے تو احتجاج کا دائرہ ریاست بھر میں پھیلایا جائے گا