پاکستانی دار الحکومت فارنرز کے لیے غیر محفوظ، غیر ملکی خاتون سمیت 5 اغواء

0
21

اطلاعات کے مطابق ایک غیر ملکی خاتون اور اس کے 5 پاکستانی ساتھیوں نے تھانہ گولڑہ کی حدود میں شاہ اللہ دتہ کے قریب اپنی گاڑیاں پارک کیں اور پھر ہائیکنگ کرتے سٹوپا کی طرف جا رہے تھے کہ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر مارگلہ ہلز میں روک لیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے موبائل فون، گھڑیاں چھین لیں اور پھر خاتون سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا اور 2 افراد کو چھوڑ دیا۔

ملزمان نے جن دو افراد کو جانے کی اجازت دی انہیں اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر مجبور کیا اور خبردار کیا کہ اگر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی تو ان کے ساتھیوں کو قتل کر دیا جائے گا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 2 افراد نے اے ٹی ایم سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے نکالے اور رقم ڈاکوؤں کے حوالے کر دی جس کے بعد یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں