پاکستان: آئی ایم ایف کے قرضوں سے بات ڈپازٹس تک آگی، ملک عملی طور پر دیوالیہ ہوچکا

0
22

اسلام آباد: سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں ڈیپازٹس کو 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس حوالے سے سی ای او سعودی عریبیہ ہولڈنگ کمپنی محمد القحطانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے پر عمل درآمد تیز کر دیا ہے، وزیراعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد سے ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہیں، پاکستان اور سعودی عرب نے 5 ارب ڈالر کے سرمایہ کاری منصوبے پرعمل درآمد تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

محمد القحطانی نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے مرکزی بینک میں ڈپازٹس 3 ارب سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرے گا، سعودی عرب آئل ریفائنری اور تانبے کی کانوں میں سرمایہ کاری کرے گا، سعودی عرب کے یہ اقدامات گزشتہ طے پائے سمجھوتے کا حصہ ہیں۔

ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ دوست ممالک بھی اب پاکستان کو مزید قرض دینے کو راضی نہیں البتہ مختلف مد میں سرمایہ کاری پر غور کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں