ایران جلد ہی اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے، جو بائیڈن

0
81

امریکی صدر نے اسرائیل کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے تہران کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی حملے سے باز رہے۔ ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کی ’سزا ملنی چاہیے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے توقع ظاہر کی ہےکہ ایران جلد ہی اسرائیل پر حملہ کرے گا۔ انہوں نے تہران کو خبردار کیا کہ وہ ایسا کرنے سے باز رہے۔ بائیڈن نے اسرائیل کے دفاع کے لیے واشنگٹن کے عزم پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے وقف ہیں، ہم اسرائیل کا ساتھ دیں گے اور ہم اسرائیل کے دفاع میں مدد کریں گے اور ایران کامیاب نہیں ہوگا۔

اسرائیل نے ایران یا اس کے حمایت یافتہ جنگجو گروہوں کے حملے کے پیش نظر اپنی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔ اسرائیل اور ایران کے مابین موجودہ کشیدگی گزشتہ ہفتے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر مشتبہ اسرائیلی حملےکے بعد سے جاری ہے۔ اس حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے بیرون ملک مقیم قدس فورس کے ایک سینئر کمانڈر اور چھ دیگر افسران مارے گئے تھے۔

اسرائیل نے یکم اپریل کو ہونے والے اس فضائی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔ لیکن ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل کو اس کارروائی کے لیے ”سزا ملنی چاہیے اور ملےگی۔‘‘ ان کے بقول سفارت خانے پر حملہ ایرانی سرزمین پر حملے کے مترادف ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں