پاکستانی زیر قبضہ گلگت سے ہڈر دہشت گردی کے ملزم پاکستانی شہری گرفتار

0
40

پاکستان کے زیر قبضہ والے گلگت بلتستان کے شہر گلگت سے ہڈر دہشت گردی میں ملوث دہشت گرد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گلگت بلتستان میں پولیس نے پاکستان کے صوبہ کے پی کے سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری اختر ابوبکر کو ہڈر دہشت گردی کے واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔


ضلع گلگت کا علاقہ جگلوٹ بارگن میں مخبر کی اطلاع پر ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا گیا۔ دہشتگردی میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم مسمی اختر عرف ابوبکر دیامر ہڈر کیس میں مشتبہ طور پر مطلوب تھا، مشتبہ گرفتار شخص کا تعلق کوہستان سے ہے جو جگلوٹ ںارگن میں رہائش پزیر تھا۔

یاد رہے کہ ٢دسمبر ٢٠٢٣ کی شام نجی کمپنی کی بس چلاس ہڈر کے مقام پر دھشتگردی کی نظر ہوئی جس میں ڈراِئیور موقع پر ہی ہلاک ہوا تھا اور دیگر کئی افراد ہلاک اور شدید زخمی ہوئے تھے۔ یہ گلگت بلتستان کے شیعہ کمیونٹی پر ہونے والے حملوں کی ایک کڑی تھی جو عرصہ دراز سے پاکستانی ایجنسیوں کی ایماء پر ہوتا رہا ہے۔ پاکستانی ایجنسیوں کو جب بھی علاقے میں اپنے مذموم مقاصد کو دوام بخشا ہو تو اس شاہراہ پر شیعہ کمیونٹی کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے جس کا آج تک سراغ نہ مل سکا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی جتنی دہشت گردي کے واقعات ہوئے اُن میں شیعہ کمیونٹی کے افراد کو باقاعدہ شناختی کارڈ دیکھ کے بسوں سے اتارا اور قتل کیا جاتا رہا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں