اسرائیل کا عرق میں شیعہ پاپولر موبلائزیشن فورسز کے ہیڈ کوارٹرز پر میزائل حملہ

0
106

ذرائع کے مطابق اسرائیل نے رات گئے عراق میں ایران نواز ملیشیا شیعہ پاپولر موبلائزیشن فورسز‘ (الحشد الشعبی) کے ہیڈ کوارٹرز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ عراق کے عسکری گروہوں کے مرکزی گروپ پاپولر موبلائزیشن فورسز (حشد الشعبی) بغداد کے جنوب میں بابل گورنری میں واقع ہے

رپورٹس کے مطابق کالسو کیمپ جسے پاپولر موبلائزیشن فورسز کی کچھ تنظیمیں اپنے ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال کرتی ہیں، جمعہ کو رات گئے میزائلوں سے حملہ کیا۔ جہاں ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروہ تربیت حاصل کرتے یا اپنا اسلحہ ذخیرہ کرتے ہیں۔

عسکری ذرائع کا کہنا ہے تل ابیب نے، لبنان، شام اور عراق میں ایرانی اہداف پر سلسلہ وار حملوں کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں