پاکستان: سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی، 2 ہلاک 4 زخمی

0
21

‏اطلاعات کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں تیزی آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی خان یارک ٹول پلازہ کے قریب کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق جبکہ چار اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں شدّت دیکھی گئی ہے جس میں آئے روز سیکیورٹی اہلکاروں پر بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ سیکیورٹی فورسز اپنی حفاظت سے قاصر ہیں وہ کیونکر عوام کی جان و مال کی حفاظت کر سکیں گے۔ ہلاک شدگان اور زخمی اہلکاروں کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں