سرگودھا: قرآن کی مبینہ بے حرمتی کا الزام، ہجوم نے مسیحیوں پر قیامت ڈھا دی

0
50

اطلاعات کے مطابق قرآن کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں ایک بار پھر ہجوم نے اقلیتوں پر پاکستان کی زمین تنگ کردی ہے۔

صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا کی مجاہد کالونی میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں سینکڑوں افراد پر مشتمل ہجوم نے ایک میسحی شخص کو گھر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور انکو گھر سے باہر نکل کر سنگسار کر دیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق مشتعل مظاہرین نے جوتوں کے کارخانےکو آگ لگا دی، مشتعل افراد نے بجلی کی تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔

سرگودھا پولیس کے مطابق علاقے میں اس وقت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے جبکہ صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے تاہم زخمیوں کو مظاہرین سے چھڑوانے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں