طالبان کمانڈر کا آڈیو پیغام جاری، زندہ درگور ساتھیوں کا سخت بدلہ لینے اعلان

0
18

تحریک طالبان کے کمانڈر ابو یاسر نے ایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

آڈیو پیغام میں ضلع مہمند امبار میں زندہ درگور ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی ہلاکت کا سخت بدلہ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جو قبائلی ضلع مہمند میں جمعرات کے روز کارروائی میں مارے گئے تھے۔

پیغام میں یاسر نے ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی ہدایت کا حوالہ دیا۔

یاد رہے کہ مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار میں پاکستانی سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کی خفیہ معلومات پر تحریک طالبان پاکستان کے مرکز پر چھاپہ مارا گیا جسمیں ٹی ٹی پی کی ایک تشکیل کو سرنگ کے اندر گھیرے میں لیا گیا تھا۔

تشکیل میں ٹی ٹی پی کے کمانڈر قاسم عرف حنظلہ ساتھیوں سمیت شامل تھا اور تقریباً ایک دن طویل آپریشن کے بعد ایک عسکریت پسند مارا گیا اور باقی کو غار میں زندہ دفن کردیے گئے تھے۔ دوران آپریشن ایک سی ٹی ڈی اہلکار بھی ہلاک ہوا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں