پاکستانی زیر قبضہ گلگت بلتستان: خنجراب نیشنل پارک پر پاکستانی فوج کے قبضے کے خلاف عوام سراپا احتجاج

0
54

گرین ٹوریزم کے نام پرسرکاری ریسٹ ہاوسیز پر قبضے کے بعد پاکستانی فوج نے پاکستانی زیر قبضہ گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے علاقہ خنجراب کے نشنل پارک پر قبضے کے پلان کو حتمی شکل دینے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دو دن سے فوجی جوان نشنل پارک کی پیمائش میں لگے ہیں۔

یاد رہے خنجراب کا علاقہ چین کے بارڈر پر واقع ہے۔ گلگت بلتستان اور پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی قوم پرست تنظیموں , سول سوسائٹی اور عوامی ایکشن کمیٹی نے اس اقدام کے خلاف بھر پور آواز اُٹھانی شروع کی ہے اور ایس ضمن میں سوشل میڈیا پر اس علاقے میں فوجی اقدامات کے خلاف بھرپور کمپین جاری ہے۔

یاد رہے اس وقت گلگت بلتستان اور مظفر آباد پر پاکستانی فوج کا راج جاری ہے جس کے سبب اس خطے میں فوج سے نفرت بڑھ رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں