مقبوضہ بلوچستان: پولیس کی گشتی ٹیم پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

0
151

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار مستونگ کے علاقے چٹو میں معمول کی گشت پر تھے کہ نامعلوم افراد نے پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک اہلکاز زخمی ہوا ہے۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹبل امداد علی اور کانسٹبل نزیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی پولیس اہلکار کی شناخت ڈرائیور شاہ جہاں کے نام سے ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی فورسز پر حملوں میں تیزی آئی ہے،گزشتہ روز راجدانی کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فورسز پر حملوں میں دس فوجی اہلکار بلوچ فریڈم فائٹرز نے مارے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں