پاکستان نے افغانستان کے لیے امریکی افواج کو اپنی فضا اور زمین استعمال کرنیکی اجازت دیدی

0
77

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان  حکام  نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان نے امریکی افواج کو افغانستان میں موجودگی برقرار رکھنے میں مدد دینےکے لیے فضائی حدود اور زمین استعمال کرنے کی جازت دے دی ہے۔

اس بات کا دعویٰ انڈو پیسفیک افیئرز کے لیے امریکی نائب وزیردفاع ڈیوڈ ایف ہیلوے نے گزشتہ ہفتے امریکی آرمڈ سروسز کمیٹی کو  بریفنگ میں کیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ ہیلوےکا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مزاکرات جاری رکھے گا کیونکہ افغانستان میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔

 ڈیوڈ ہیلوے نے بتایا کہ  پاکستان نے افغانستان میں امریکی موجودگی میں مدد کے لیے پاکستان کے اوپر فلائیٹ اور زمین کے استعمال کی اجازت بھی دے دی ہے۔

خیال رہے کہ امریکا طالبان معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو افغانستان سے مئی تک نکلنا تھا تاہم بعد میں امریکی صدر بائیڈن نےاعلان کیا کہ یکم مئی سے امریکی افواج کا انحلاء شروع ہوجائےگا اور انحلاء کا یہ عمل 11 ستمبر کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملےکے 20 سال مکمل ہونے پر پورا ہوجائےگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں